ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بیندور: الیکٹریکل شاپ میں آگ لگنے سے 20لاکھ روپے کا نقصان

بیندور: الیکٹریکل شاپ میں آگ لگنے سے 20لاکھ روپے کا نقصان

Mon, 30 Jul 2018 21:25:29    S.O. News Service

بیندور 30؍جولائی (ایس او نیوز) یہاں سے قریب اوپُندا میں ایک واقع الیکٹریکل سازوسامان کی دکان میں اچانک آگ لگنے پوری دکان جل کر خاکستر ہوگئی جس کی وجہ سے ہونے والے نقصان کا اندازہ 20لاکھ روپے لگایا گیا ہے۔

نیشنل ہائی وے 66پرآنے گنپتی الیکٹریکلس نامی یہ دکان سریش پجاری نامی شخص کی ملکیت بتائی جاتی ہے۔سمجھا جاتا ہے کہ دکان میں شارٹ سرکیوٹ کی وجہ سے آگ لگی ہوگی جو اس سے متصل بیکری اور فینسی شاپ تک بھی پھیل گئی تھی۔ بتایاجاتا ہے کہ دکان میں مرمت کے لئے گاہکوں نے جو سامان دے رکھا تھا وہ بھی تمام جل کر خاک ہوگیا ہے۔فائر بریگیڈ عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔ بیندور پولیس اسٹیشن میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔


Share: